Share this link via
Personality Websites!
476575
9376
استقامت کے سامنے ان سب کے ظُلم و سِتم کم پڑ گئے، آخر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ہمت مبارَک نے اَثَر دکھایا اور دُنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہو گیا۔
بہر حال! پیارے اسلامی بھائیو! باطنی لحاظ سے شرحِ صدر کے 3معانی ہیں: (1):وَسْوَسوں سے نجات عطا فرمانا (2):علم میں انتہائی کثرت عطا فرمانا (3):عزم و ہمت میں کمال عطا فرمانا۔ مطلب یہ بنے گا: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم نے آپ کو شیطان لعین کے وَسْوَسوں سے یُوں نجات بخشی کہ وہ بدبخت کسی صُورت بھی آپ تک رسائی پا ہی نہیں سکتا ہے، ہم نے آپ کو اتنا عِلْم عطا فرمایا کہ اتنا کسی کو عطا نہ کیا گیا اور آپ کو ہمت و حوصلہ بھی وہ عطا فرمایا کہ ایسا کسی کو عطا نہ کیا گیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو شَرْحِ صَدْر کی نعمت عطا فرمائی گئی، ہمیں بھی اس نعمت سے حصّہ پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: شَرْحِ صَدْر یعنی سینہ کُشَادہ ہونے کے 3 اسباب ہیں: (1):توحید (2):نُورِاِیْمان (3):عِلْم۔ یعنی اپنا اِیْمان مضبوط کر لیجیے! سینہ کشادہ ہو جائے گا، عقیدۂ تَوْحِید میں مستغرق ہو جائیے! سینہ کشادہ ہو جائے گا، عِلْمِ دِین سیکھتے رہیے، جتنا عِلْمِ دین سیکھتے جائیں گے، اتنا ہی سینہ کشادہ ہوتا چلا جائے گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami