Share this link via
Personality Websites!
476574
9376
صَحابئ رسول حضرت مُنِیْب اَزْدِی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اِسلام قبول کرنے سے پہلے میں نے اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو دیکھا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے گِرْد لوگ جمع تھے، آپ فرما رہے تھے: اے لوگو! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہو! اور فلاح پا جاؤ...!! لوگ (آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی صاف اور سچی بات پر غور کرنے اور اِسلام قبول کر کے جہنّم سے آزادی پانے کے بجائے اُلٹا) ظلم ڈھا رہے تھے۔ مَعَاذَ الله! کوئی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر مٹی پھینکتا اور کوئی گالیاں دیتا۔ دوپہر تک یہی مُعَامَلہ رہا۔ پھر جب سب لوگ اِدھر اُدھر چلے گئے تو ایک خاتون بڑے پیالے میں پانی لے کر حاضِر ِخدمت ہوئیں اور آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا چہرہ مُبَارَک دُھلایا۔ میں نے وہاں مَوْجُود لوگوں سے ان خاتون کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا: یہ ان (یعنی رَسُولُ الله صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ) کی بیٹی زینب ہیں۔([1])
ایک روایت میں ہے، فرمایا:
بیٹی! ہر گز یہ خوف مت کرو کہ یہ لوگ تمہارے والِد پر غالِب آجائیں گے۔([2])
کوئی گالی سناتا تھا، کوئی پتھر اُٹھاتا تھا کوئی توحید پر ہنستا تھا، کوئی منہ چِڑاتا تھا
مگر وہ منبعِ حِلْم و صفا خاموش رہتا تھا دُعائے خیر کرتا تھا، جفا وظلم سہتا تھا([3])
یہ ہے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ہمّت مبارَک کہ غیر مسلموں نے لاکھ کوششیں کیں، دھمکایا، ستایا، ظُلم و سِتم کے پہاڑ توڑے مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے عزم و
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami