Share this link via
Personality Websites!
476556
9376
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطِر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ 30، سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح کی پہلی آیتِ کریمہ سننے کی سعادت حاصل کی، آپ پیارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان و عظمت کا عالم دیکھیے! پچھلے 2جمعے ہم نے اسی آیتِ کریمہ کی روشنی میں محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان و عظمت کا بیان سُنا، ابھی تک بھی اِس آیت کی وضاحت و تشریح مکمل نہیں ہو پائی اور حق تو یہ ہے کہ ہم جیسے کم عِلْم نہ تَو قرآنِ کریم کی مکمل وضاحت کر سکتے ہیں، نہ ہی پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان و عظمت کا مکمل بیان کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ہم کم عِلْم تو ہم رہے، بڑے سے بڑے اَہْلِ عِلْم بھی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عظمت و شان کا مکمل بیان نہیں کر سکتے۔
حدیثِ پاک میں ہے: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اس اُمّت کے سب سے بڑے عالِم، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ سے فرمایا:
لَمْ یَعْلَمْنِیْ حَقِیْقَۃً غَیْرَ رَبِّیْ
ترجمہ: یعنی اے ابو بکر! میری حقیقت کو میرے رَبّ کے سِوا کوئی جان ہی نہیں سکتا۔([1])
کسی عاشقِ رسول نے کیا خُوب کہا:
تیرا وَصْف بیاں ہو کس سے، تیری کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سَفَر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی
بہر حال! پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! آیتِ کریمہ کی طرف بڑھتے ہیں اور اسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami