Share this link via
Personality Websites!
476573
9376
دورِ جہالت تھا ہر سو جب کفر کی ظلمت چھائی تھی
تم نے حیوانوں جیسے لوگوں کو بھی انسان کیا
حق کی راہ میں پتھر کھائے خوں میں نہائے طائف میں
دین کا کتنی محنت سے کام آپ نے اے سلطان! کیا
جان کے دشمن خون کے پیاسوں کو بھی شَہرِ مکہ میں
عام معافی تم نے عطا کی کتنا بڑا احسان کیا([1])
ایک شاعِر نے کہا:
سلام اُس پر کہ اسرار محبّت جس نے سمجھائے
سلام اُس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
سلام اُس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اُس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں
سلام اُس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
سلام اُس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے
سلام اُس پر جو سچائی کی خاطِر دُکھ اُٹھاتا تھا
سلام اُس پر، جو بُھوکا رہ کے اَوروں کو کِھلاتا تھا
سلام اس پر جس کی سادگی درسِ بَصِیْرت ہے
سلام اُس پر کہ جس کی ذات فخرِ آدمیت ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami