Share this link via
Personality Websites!
476572
9376
اُمّت کے خِلاف کبھی دُعا نہ فرمائی
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک موقع پر اِظْہارِ محبّت کرتے ہوئے کہا تھا:
بِاَ بِي اَنْتَ وَاُمِّي يَا رَسُولَ الله ! یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اللہ پاک کے نبی حضرت نُوح علیہ السَّلام نے اپنی قوم کے خِلاف دُعا کی تھی:
رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا(۲۶) (پارہ:29، سورۂ نُوح:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے میرے ربّ!زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔
(اس دُعا کے نتیجے میں اللہ پاک نے غیر مسلموں کو تباہ و ہلاک کر دیا) ۔ یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اگر آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی ہمارے خلاف ایسی دعا کرتے تو ہم سب کے سب ہلاک ہو جاتے۔ آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پُشْت مبارک کو پامال کیا گیا (یعنی اس پر جانوروں کی اوجھڑیاں رکھی گئیں)، آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چہرۂ مبارک کو زخمی کیا گیا، آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دانت مبارک شہید کیے گئے(یعنی غزوہ اُحْدکے دن پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو تیر لگنے کے سبب سامنے کے ایک دانت شریف کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا اور ہونٹ مبارک بھی زخمی ہو گیا([1]))، اس سب کے باوُجُود آپ کی زبانِ پاک سے خیر ہی کے جملے نکلے،آپ نے فرمایا: رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِيْ فَاِ نَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَاے اللہ! میری قوم کو بخش دے، کیونکہ یہ جانتے نہیں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami