Share this link via
Personality Websites!
476571
9376
میرے گھر والوں کو ان کے اعمال سے مَحْفُوظ رکھ۔
یعنی یہ انبیائے کرام علیہم السَّلام ہیں، بڑی بلند شانوں والے ہیں، اُونچے مرتبوں والے ہیں، جب اللہ پاک کی رِضا ہوئی، انہوں نے اپنی قوموں کے خِلاف دُعا فرمائی مگر مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان و عظمت دیکھیے!
*لوگ پتھر برساتے ہیں *مَعَاذَ اللہ! جملے کستے ہیں *طائِف والوں نے پتھر برسا برسا کر جسمِ نازنین کو لہو لہان کر ڈالا، ایسی حالت میں(پہاڑوں کا فرشتہ حاضِر ہو گیا، عرض کیا: حُضُور! حکم فرمائیے! دونوں پہاڑوں کو مِلا کر ان سب کو تباہ و برباد کر ڈالتا ہوں، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے بڑے اطمینان سے) فرمایا:
رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِيْ فَاِ نَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
ترجمہ:اے اللہ پاک! میری قوم کو( ہدایت عطا فرما تاکہ یہ ایمان لائیں اور تو ان کو )بخش دے ، بیشک یہ نہیں جانتے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اس میں پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی رحمت و شفقت کا بیان ہے، اس کے ساتھ ساتھ استقامت اور صبر بھی دیکھیے کیسا کمال ہے؟ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم چاہتے تو غیر مسلموں پر آسمان ٹوٹ جاتا، زمین پھٹ جاتی، آسمان سے پتھر برس جاتے مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے ایسا نہ کیا، غیر مسلموں نے لاکھ تکلیفیں پہنچائیں مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا صبر، استقامت ...!! واہ..! سُبْحٰنَ اللہ!کسی موقع پر بھی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اپنی اُمّت کے خِلاف دُعا نہ کی، ہمیشہ دعائیں ہی دیتے رہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami