Share this link via
Personality Websites!
476570
9376
چنانچہ اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم نے آپ کا سینہ کھول کر اتنی ہمت اور اتنا حوصلہ آپ کو عطا فرما دیا کہ اتنی ہمّت، اتنا حوصلہ کسی کو عطا نہیں کیا گیا۔
ہمّتِ مصطفےٰ! مرحبا! مرحبا...!!
سُبْحٰنَ اللہ! ہمّتِ مصطفےٰ کی بھی کیا شان ہے، پہلے جتنے نبی تشریف لائے، سب ایک ایک علاقے، ایک ایک بستی کے نبی تھے، حضرت نُوح علیہ السَّلام ایک علاقے کے نبی تھے، آپ اپنی قوم کو تبلیغ فرماتے رہے، فرماتے رہے، آخِر جب قوم کے ایمان لانے سے مایُوسی ہو گئی تو دُعا کی:
رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا(۲۶) (پارہ:29، سورۂ نُوح:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے میرے ربّ!زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔
حضرت موسیٰ علیہ السَّلام فرعون کی طرف نبی بن کر آئے تھے، آپ اسے تبلیغ فرماتے رہے، فرماتے رہے، آخِر دُعا کی:
رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰۤى اَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ (پارہ:11، سورۂ یُونُس:88)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ہمارے ربّ ! ان کے مال برباد کردے اور ان کے دلوں کو سخت کر دے۔
حضرت لُوط علیہ السَّلام نے دُعا کی:
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ(۱۶۹) (پارہ:19، سورۂ شُعَرَاء:169)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے میرے ربّ! مجھے اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami