Share this link via
Personality Websites!
476569
9376
خاص میں بُلا کر کیا کیا عُلُوم عطا فرمائے، کیسے کیسے راز (Secrets)بتائے گئے، یہ ہم تفصیل سے تو نہیں جان سکتے، البتہ! بعض روایات سنتے ہیں، جن سے کچھ انداز لگایا جا سکتا ہے۔ چنانچہ روایت میں ہے: پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا کہ جب میں معراج کی رات پردۂ غیب میں پہنچا تو میرے منہ (مبارَک)میں ایک قطرہ ٹپکایا گیا جو برف سے زیادہ ٹھنڈا اور کستوری سے زیادہ خوشبو دار تھا، اس قطرے میں اَوَّلِین و آخرین (یعنی اگلے پچھلوں)کا علم موجود تھا جو میرے دل میں اُنڈیل دیا گیا ۔ ([1])
اسی مَفْہُوم کی ایک حدیثِ پاک ترمذی شریف میں بھی ہے، جس میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا کہ مَشْرِقْ و مَغْرِبْ (East & West) کے درمیان میں جو کچھ ہے وہ سب میں نے جان لیا۔([2])
عالَم میں کیا ہے جس کی کہ تجھ کو خبر نہیں ذرَّہ ہے کون سا تری جس پر نظر نہیں
یہ عِلْمِ غیب ہے کہ رسولِ کریم نے خبریں وہ دِیں کہ جن کی کسی کو خبر نہیں
معراج میں خُدا نے بُلایا انہیں جہاں واللہ! اس جگہ پہ کسی کا گزر نہیں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! باطنی طَور پر شَرْحِ صَدْر کا تیسرا معنیٰ: حوصلہ و ہمّت ہے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami