Share this link via
Personality Websites!
476568
9376
اعلیٰ حضرت اِمام حمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:
طُورِ موسیٰ، چرخِ عیسیٰ کیا مُسَاوِئ دَنیٰ ہو
سب جہت کے دائرے میں شش جہت سے تم وَرَا ہو
سب کی ہے تم تک رَسائی بارگہ تک تم رَسَا ہو([1])
وضاحت:حضرت موسیٰ علیہ السَّلام نے کوہِ طُور پر رَبِّ کریم کا کلام سُنا، حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام چوتھے آسمان پر تشریف فرما ہیں، یہ بہت بلند رُتبے ہیں مگر آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان دیکھو! آپ کو رَبِّ کریم نے لامکاں میں بُلا کر مقامِ دَنیٰ (یعنی انتہائی قرب عطا فرما) کر بلند شانیں عطا فرمائیں۔ اس سے مَعْلُوم ہو گیا، سب مخلوق جہت کے دائرے میں ہے مگر ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جہت کے دائرے سے بھی اُوپر وہاں تشریف لے گئے، جس جگہ پر ”جہاں، کہاں“ کچھ بھی نہیں تھا۔ سب کی رسائی یعنی پہنچ محبوبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تک ہے، ایک محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہی ہیں، جنہیں رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضِری کی سعادت نصیب ہوئی۔
اَوج پانا مِرے حُضُور کا ہے عرش جانا مِرے حُضُور کا ہے
عرش سے بھی پرے وہ ہو آئے آنا جانا مِرے حُضُور کا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو قُرْبِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami