Share this link via
Personality Websites!
476567
9376
عطا کرتے چلے جائیں گے۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو حکم ہوا:
وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴) (پارہ:16، سورۂ طٰہ:114)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور عرض کرو: اے میرے ربّ!میرے علم میں اضافہ فرما۔
آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم یہ دُعا کیا کرتے تھے: اے میرے رَبّ! میرے عِلْم میں اِضَافہ فرما۔ چنانچہ اللہ پاک نے آپ کی یہ دُعا قبول فرمائی اور خاص اسرار (یعنی رازوں) کا عِلْم عطا فرمانے کے لیے معراج پر بُلا لیا۔ ([1])
حضرت کعبُ الاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: سِدْرَۃُ المنتہیٰ وہ مقام ہے کہ تمام فرشتوں، نبیوں اور رسولوں کا عِلْم اسی تک ہے، اس سے آگے کیا ہے؟ اس کا عِلْم اللہ پاک کے سِوا کسی کو نہیں ہے۔([2])
اللہ اکبر! مَعْلُوم ہوا؛ سِدْرَۃ المنتہیٰ وہ مقام ہے جہاں سب فرشتوں، نبیوں، رسولوں کے عِلْم (Knowledge)کی انتہا ہو جاتی ہے مگر میرے اور آپ کے آقا، معراج کے دولہا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان دیکھیے! رَبِّ کریم نے آپ کو سِدْرَۃُ المنتہیٰ سے بھی آگے بُلایا اور ان باتوں کا بھی عِلْم عطا فرما دیا، جہاں تک کسی کی رسائی (Access) نہیں تھی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami