Share this link via
Personality Websites!
476566
9376
عالَم کی خبر رکھتے ہیں گَر وہ تو عجب کیا بھیجا ہے خُدا نے انہیں ہر عِلْم سکھا کر
تعلیم دی اِک نام کو جبریلِ امیں نے عالِم کیا اللہ نے خُود ان کو پڑھا کر([1])
مولیٰ! میرے عِلْم میں اِضَافہ فرما
یہاں ایک لطف کی بات عرض کروں؛ اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السَّلام جب کوہِ طُور پر حاضِر ہوئے، اللہ پاک نے تورات شریف عطا فرمائی، اس پر آپ کو اِرْشاد ہوا:
فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ(۱۴۴) (پارہ:9، سورۂ اَعْراف:144)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو جو میں نے تمہیں عطا فرمایا ہے اسے لے لو اور شکر گزاروں میں سے ہو جاؤ۔
یعنی اے موسیٰ علیہ السَّلام !جتنا کچھ عطا کر دیا گیا ہے، اسے لے لیجیے اور اسی پر شکر گزار رہئے۔
لیکن جب محبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی باری آئی تو اللہ پاک نے بِن مانگے قرآنِ کریم کی نعمت عطا فرمائی، وہ کتاب عطا کی جس میں ہر چیز کا واضِح بیان موجود ہے، قرآن عطا کر کے فرمایا:
وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴) (پارہ:16، سورۂ طٰہ:114)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور عرض کرو: اے میرے ربّ!میرے علم میں اضافہ فرما۔
پتا چلا؛ حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کو حکم تھا، جو کچھ مِل گیا، اسی پر شکر گزار رہیے، یہاں مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ارشاد ہوتا ہے: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ کے سینۂ پاک میں انتہائی وُسْعت رکھی گئی ہے، آپ مزید سے مزید عِلْم طلب کرتے رہیے، ہم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami