Share this link via
Personality Websites!
476565
9376
بن مسعود بغوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیت کے تَحْت فرماتے ہیں: یہاں الْاِنْسَانَسے انسانیت کی جان یعنی مَحْبُوب مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم مراد ہیں اور الْبَیَانَ سے مَا کَانَ وَمَا یَکُوْن کا بیان مراد ہے۔ ([1]) مطلب یہ کہ روزِ اوّل سے قیامت تک جو ہو چکا ہے اور جو ہونے والا ہے، اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اس سب کا تفصیلی علم عطا فرما دیا۔
ایک مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُؕ- (پارہ:5، سورۂ نِسَاء:113)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور آپ کو وہ سب کچھ سکھا دیا جو آپ نہ جانتے تھے۔
اس میں نہ نام کا ذِکْر، نہ حُرُوف کا بلکہ مُطلَق (بغیر کسی قید و بند کے) فرمایا: اے مَحْبُوب! آپ جو کچھ نہیں جانتے تھے، ہم نے آپ کو سکھا دیا۔ سُبْحٰنَ اللہ! وہ عِلْمُ الْاَسْمَاء ( جو حضرت آدم علیہ السَّلام کو دیا گیا تھا، وہ) تو ہمارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دریائے عِلْم کا ایک قطرہ ہے۔([2]) جب اس عِلْم کی یہ شان ہے کہ اس کی وسعت کا اندازہ نہیں ہو سکتا تو عِلْمِ مصطفےٰ کی وُسْعت کا عالَم کیا ہو گا؟ امام بوصیری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:
لَکَ ذاتُ الْعُلُوْمِ مِنْ عَالَمِ الْغَیْبِ وَ مِنْہَا لِآدَمَ الْاَسْمَاءُ([3])
مفہوم:اے محبوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ کو عالَمِ غیب سے بےشمار عِلْم عطاکئے گئے، وہ عِلْمُ الْاَسْمَاء جو حضرت آدم علیہ السَّلام کو دیا گیا تھا، آپ کے بےشمار عُلُوم میں سے ایک عِلْم ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami