Share this link via
Personality Websites!
476564
9376
مُلِئَ حُكْمًا وَعِلْمًا
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ کا سینۂ پاک عِلْم و حکمت سے بھر دیا گیا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! میں یاد دِلا دُوں؛ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے سُوال کیا تھا: اے اللہ پاک! تُو نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کو خلیل بنایا، موسیٰ علیہ السَّلام کو کلیم بنایا، حضرت داؤد علیہ السَّلام کے لیے لوہَا نَرم کر دیا، حضرت سلیمان علیہ السَّلام کو پُوری دُنیا پر حکومت بخشی تو مجھے کیا عطا فرمایا؟ اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم نے آپ کا سینۂ پاک عِلْم و حکمت کے خزانوں سے بھر دِیا ہے، حضرت ابراہیم و حضرت موسیٰ، حضرت داؤد و حضرت سلیمان علیہم السَّلام بلکہ کسی نبی، کسی فرشتے کو اتنا عِلْم عطا نہیں کیا گیا، جتنا آپ کو عطا کیا ہے۔
جو ہو چکا ہے جو ہو گا، حضور جانتے ہیں
سُبْحٰنَ اللہ! عِلْمِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بھی کیا نِرالی شان ہے۔ پارہ 27، سُوْرَۂ اَلرَّحْمٰن، آیت 3 اور 4 میں اِرْشاد ہوتا ہے:
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ(۳) عَلَّمَهُ الْبَیَانَ(۴)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: انسان کو پیدا کیا۔ اسے بیان سکھایا۔
تقریباً 938 سال پہلے گزرے ہوئے بزرگ، مشہور مفسر ومُحَدِّث امام ابو محمد حسین
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami