Share this link via
Personality Websites!
476372
9372
نے اِس دُنیا جہاں کےخالِق و مالِک کا یقیناً دِیدار کیا ہوا ہے۔
بابا کرم اِلٰہی کی دلچسپ حِکایت
فقیہِ اَعْظَم مولانا شریف کوٹلوی صاحِب رحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے عالِمِ دِین گزرے ہیں۔ کتابوں میں لکھا ہے: ایک دِن آپ کی خِدمت میں بابا کرم الٰہی نامی ایک بدمذہب آیا اور کہا: آپ کہتے ہیں حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْمِ غیب حاصِل تھا۔ فرمایا: ہاں! بالکل میرا عقیدہ ہے کہ اللہ پاک نے محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْمِ غیب عطا فرمایا ہے۔ بابا کرم اِلٰہی گرج کر بَولا: ، کیا حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو میرا بھی عِلْم تھا کہ ایک شَخْص کرم الٰہی بھی ہو گا؟ فقیہِ اَعْظَم رحمۃُ اللہ علیہ نے بڑے اطمینان کے ساتھ فرمایا: یقیناً عِلْم تھا اور صِرْف تمہارا ہی نہیں بلکہ تمہارے باپ دادا کا بھی عِلْم تھا اور اس بات کا بھی عِلْم تھا کہ تم کون ہو اور کونسے خاندان سے تمہارا تَعَلُّقْ ہے۔ بابا کرم الٰہی اب گرج کر بولا: کہاں لکھا ہے، دکھاؤ مجھے...؟؟ آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے مشکوٰۃ شریف کھول کر اس کے سامنے رکھی اور یہی حدیث شرف پڑھ کر سُنائی: جو ابھی ہم نے سنی ۔یہ حدیث سُنا کر حضرت فقیہِ اعظم رحمۃُ اللہ علیہ نے بابا کرم الٰہی کو فرمایا: تمہارا نام وغیرہ مکمل پتہ دائیں (سیدھے) ہاتھ والی کِتَاب (یعنی جس میں اہلِ جنّت کے نام ہیں، اس) میں نہ ہوا تو بائیں (دِل کی جانِب والے) ہاتھ والی کتاب (جس میں جہنّمیوں کے نام درج ہیں، اس) میں تو یقیناً ہو گا۔ بابا کرم الٰہی کتاب میں اس حدیث کو غور سے دیکھتا رہا، مگر کچھ کہہ نہ سکا اور خاموشی سے اُٹھ کر چلا گا۔([1])
عِلْمِ غیب قرآنی آیات سے ثابِت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! خیال رہے! اہلِ سُنّت کا سچّا عقیدہ ہے:رسولِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami