Share this link via
Personality Websites!
476393
9372
روایت میں ہے:بیشک رِسالت و نُبُوَّت ختم ہوگئی اب میرے بعد نہ کوئی رسول آئے گا نہ کوئی نبی ۔ ([1])
*اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں :*اِسلام میں جس طرح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے، اسی طرح مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو خَاتَمُ النَّبِیّٖن ماننابھی لازِم اور ضروری ہے* جو بندہ اِس عقیدے کا اِنکار کرے یا اِس میں ذَرَّہ برابر بھی شک کرے وہ یقینی طَورپر کافِر ہے، ملعُون ہے، ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہے گا*جو اِس مُرتَد کے غلط عقیدے کو جانتا ہو، پِھر وہ اسے کافِر نہ جانے یا اُس کے کافِرہونے میں شک کرے، وہ بھی کافِر ومرتَد ہے۔ ([2])
تمہارے بعد پیدا ہو نبی کوئی نہیں ممکن نُبُوَّت ختم ہے تم پر کہ ختم الانبیاء تم ہو ([3])
اللہ پاک ہمیں اچھے عقائد پر پابند رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami