Share this link via
Personality Websites!
476386
9372
استقامت اختیار کریں، ہمیشہ اپنے اعمال کا باقاعدگی کے ساتھ جائِزہ بھی لیتے رہیں تاکہ ہمارا خاتمہ جنتیوں والے اعمال پر ہو سکے۔ خُدا کی قسم! اگر دُنیا سے جاتے وقت کلمہ زبان پر آ گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زِندگی کی قیمت وُصُول ہو جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو! سچے عقیدوں پر پختگی حاصل کرنے، صراط مستقیم پر اِستقامت پانے، محبتِ رسول سے دل کے غنچے مہکانے کے لیے ہر دم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہئے! 12 دِینی کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجیے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ بھی ہے ۔
حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لیے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے*ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لیے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔([2])دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں*گھر گھر،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے*لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے*نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے*ہم اسے علاقائی دورہ کہتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami