Share this link via
Personality Websites!
476380
9372
کھانے کی ابتدا میں بِسْمِ اللہ کہتے، آخر میں اَلحمدُ للہ! کہتے *بچپن مبارک میں بھی کبھی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جھوٹ نہ بولا *قہقہہ لگا کر نہیں ہنستے تھے *نہ کوئی جاہلیت والا کام کرتے تھے *اور بچوں کے ساتھ کھیلنے بھی نہیں جایا کرتے تھے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پیارا پیارا بچپن مبارک...!! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پیدا ہوتے ہی سجدہ کیا *بچپن ہی سے اللہ پاک کا ذِکْر کرتے *رات کو سوتے تو دِل مبارَک سے ذِکْر کی آواز آتی *کچھ کھاتے، پیتے اللہ پاک کا نام لیا کرتے۔ غرض کہ بچپن ہی سے ہر وقت اللہ پاک کی محبّت میں وارفتہ رہا کرتے تھے۔
بھلا سوچئے! کیا ہمارے بچے بھی ایسے ہوتے ہیں؟ نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں تو کوشش کی جائے کہ بچہ پہلے لفظ اللہ بولے، تب بھی بہت مشکل سے بولتا ہے مگر یہ نِرالی فطرت والے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، سب دُنیا میں سیکھنے آتے ہیں، یہ سیکھ کر آئے ہیں، سکھانے کے لیے آئے ہیں، لہٰذا اِنہیں کسی سے سیکھنے کی حاجت نہیں، سب کو آپ ہی سکھا رہے ہیں۔
عالِمِ عِلْمِ لدُنِی آپ کو حق نے کیا حال سب روشن ہے تم پر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں
بےپڑھے عالِم نے ہر عالِم پہ عِلْم القا کیے عِلْمِ غیبِ حق کے مظہر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں
ہے نہ کوئی تیرا ثانی اور نہ ہو گا تا اَبد ہر صفت میں سب سے بڑھ کر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں([2])
وضاحت: اے تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آنے والے مَحْبُوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami