Share this link via
Personality Websites!
476379
9372
وضاحت:اللہ! اللہ! حبیبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے بچپن کا وہ حسن و جمال، خوبصورتی۔ اس محبوبِ خُدا صُورت پر لاکھوں سلام ہوں۔
یہ کمال کی بات ہے، اردگرد سارا ماحول شرک والا ہے، کوئی ستاروں کی پُوجا کرتا ہے، کوئی سُورج کو خُدا بنائے بیٹھا ہے، کوئی درختوں پتھروں کی عبادت کرتا ہے، ایسے ماحول میں محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا کیسا نِرالا بچپن تھا، آپ پیدا ہوتے ہی سجدہ کرتے ہیں، بولنے کی عمر میں پہنچتے ہیں تو اللہ پاک کا نام پُکارتے ہیں، مَعْلُوم ہوا؛ * محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم شروع ہی سے معرفت کے بلند ترین مقام پر پہنچے ہوئے تھے *آپ یہ بھی جانتے تھے کہ اللہ پاک کا وُجُود ہے *یہ بھی جانتے تھے کہ اللہ پاک ایک ہے *یہ بھی جانتے تھے کہ وہ سب سے بڑا ہے *یہ بھی جانتے تھے کہ وہ ہرقسم کے نقص و عیب سے پاک ہے *یہ بھی جانتے تھے کہ ساری کی ساری خُوبیاں اللہ پاک ہی کی ہیں اور *یہ بھی جانتے تھے کہ ساری تعریفیں کسی کی اگر ہو سکتی ہیں تو وہ صِرْف اللہ رَبُّ العزّت کی بلند ذات ہے۔
ابوطالِب جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چچا ہیں، اِنہیں کافِی عرصہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت کی سعادت نصیب رہی۔ آپ کہتے ہیں: بہت دفعہ ایسا ہوتا کہ رات کو اچانک آنکھ کھلتی تو آپ بستر پر موجود نہ ہوتے، میں اُٹھ کر اِدھر اُدھر تلاش کرنے لگتا تو بستر ہی سے آواز دے کر فرماتے: چچا! میں تو یہیں ہوں، آپ کہاں تلاش کر رہے ہیں۔بہت دفعہ آدھی رات کے وقت ایسا ذِکْر کرتے کہ میں حیرت سے دیکھتا رہ جاتا۔ ہم جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو اللہ کا نام نہیں لیتے تھے مگر آپ کی عادَت مبارَکہ تھی کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami