Share this link via
Personality Websites!
476376
9372
ترجمہ: یہ کتاب بھی اللہ رَبُّ الْعَالَمِينَ کی جانِب سے عطا کی گئی ہے۔
سُوال یہ ہے کہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو یہ جو کتابیں عطا کی گئیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُنہیں پڑھا بھی تھا یا نہیں...؟
اگر تَو کہا جائے کہ آپ مَعَاذَ اللہ! پڑھنا جانتے ہی نہیں ہیں تو اللہ پاک نے آپ کو کتابیں دِی ہی کیوں...؟ آپ اپنے ذِہن پر زَوْر دیجیے! کوئی ایسا شخص جو پڑھنا نہ جانتا ہو، آپ نے کبھی اسے کِتَاب گفٹ دِی ہے؟ نہیں دِی ہو گی۔ جب ہم ایسے شخص کو کتاب گِفْٹ نہیں کرتے تو اگر مَعَاذَ اللہ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پڑھنا نہ جانتے ہوتے تو اللہ پاک کا آپ کو کتاب دِینا ہی فضول ٹھہرتا۔ جبکہ اللہ پاک نے آپ کو کتابیں عطا فرمائیں، یہ عطا فرمانا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کتاب پڑھنا جانتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک پیارا پیارا نام ہے: اُمِّی۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ (پارہ:9، سورۂ اَعْرَاف:157)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: وہ جو اس رسول کی اتباع کریں جو غیب کی خبریں دینے والے ہیں، جو کسی سے پڑھے ہوئے نہیں ہیں۔
بعضوں کو اس نامِ پاک سے غلطی فہمی ہو گئی۔ یہ بات یاد رکھیے! لفظ اُمِّی عربی کا لفظ ہے، یہ لفظ اگر کسی عام آدمی کے لیے بولا جائے تو اس کا مطلب ہو گا: اَنْ پڑھ۔([1]) مگر یہی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami