Share this link via
Personality Websites!
476066
9366
مگر اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 4 سا ل کی عمر مُبارَک میں ناظرہ قرآنِ کریم مکمل کر چکے تھے *عموماً 6 سے 7 سالہ بچوں کے دُودھ کے دانت ٹوٹنا شروع ہوتے ہیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس عمر میں بھرے مجمعے میں عُلَما و مشائخ کی موجودگی میں تقریر فرما رہے تھے([1]) *8سالہ بچہ ہو، اُسے کہیں ساتھ لے جانا ہو تو اُسے باقاعدہ سمجھانا پڑتا ہے، بیٹا! وہاں جا کر یہ نہ کرنا، وہ نہ کرنا، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر مبارک8سال تھی، جب آپ دَرْسِ نظامی میں پڑھائی جانے والی عربی کتاب پر عربی زبان میں حاشیہ لکھ رہے تھے([2]) *13 سال، 10 ماہ، 4دِن کی عمر مبارک میں آپ نے پہلا فتویٰ لکھا اور باقاعِدہ مفتی کی مسند پر تشریف فرما ہوئے([3]) *22 سال کی عمر مبارک تھی جب آپ شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں بیعت کے لئے حاضِر ہوئے، شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا انداز مُبارَک تھا کہ جو بھی بیعت ہونے آتا، اسے کئی کئی سال تک مُجاہدات کرواتے، رِیاضتیں ہوتیں ، مگر قربان جائیے! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 22 سالہ نوجوان ہیں، شاہِ آلِ رسول رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں پہنچے ، آپ نے دیکھتے ہی فرمایا: آئیے! ہم تو کئی دِن سے انتظار کر رہے تھے۔ پِھر پہلی ہی ملاقات میں آپ نے اپنے ہونہار اور نئے نئے مرید کو خِلافت بھی عطا فرما دِی، دوسرے مرید حیران تھے کہ اس آستانے سے خِلافت لینا اتنا آسان نہیں ہے، کئی کئی سال محنت ہوتی ہے، تب یہ نعمت ملتی ہے، احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر ایسی عنایت کیوں؟ پِیر صاحِب سے اس کی حکمت پوچھی گئی، آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، پِھر فرمایا: اے لوگو! تم احمد رضا کو کیا جانو...! پھر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami