Share this link via
Personality Websites!
476065
9366
کے عقائد میرے صحابہ کے عقائد جیسے ہوں، اس کے پیچھے چل پڑنا، وہی گروہ جنّتی ہو گا۔
اِس دور میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ حق کی پہچان ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! قرآن و حدیث کی اِن تعلیمات سے ہمیں پتا چلا کہ ہر دور میں ایسے لوگ پیدا کئے جاتے ہیں، جن پر اللہ پاک کا انعام ہوتا ہے، جو اللہ پاک کی طرف رجوع رکھنے والے ہوتے ہیں، جن کے عقائد صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد جیسے ہوتے ہیں، جن کی ایمانی کیفیات، عشقِ رسول اور اَخلاق و کِردار میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا فیضان نظر آتا ہے، ایسے بُلند رُتبہ لوگ حق کی پہچان ہوتے ہیں۔
الحمد للہ! اللہ پاک کا کرم ہوا، اس رَبِّ رحمٰن نے ہم پر فضل فرمایا کہ پچھلی صدی ہجری میں بریلی کی سرزمین پر ایک ایسے مردِ قلندر کو پیدا فرمایا ، جو پیدائشی طَور پر ولی تھے، عشقِ رسول ایسا کہ عاشقوں کے اِمام ہیں، عِلْم ایسا کہ بڑے بڑے عُلَما اُن کے شَاگِرد نظر آتے ہیں، مفتی ایسے کہ اُن سے بڑا مفتی آج کے دور میں نظر نہیں آتا، مُحدِّث بھی سب سے بڑے تھے، مُفَسِّر بھی بڑے کمال کے تھے، نام اُن کا احمد رضا ہے، لوگ اُنہیں اعلیٰ حضرت کہتے ہیں، آج کے فتنوں بھرے دور میں ان کا نام حق کی پہچان ہے۔
اعلیٰ حضرت پر اللہ پاک کے انعامات
قرآنِ کریم نے بتایا کہ جن پر اللہ پاک کے خاص دِینی انعام ہوں، وہ سیدھے رستے والے ہیں۔ اب اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر انعاماتِ خُداوندی کی ایک جھلک دیکھئے! *اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی عمر مبارک صِرْف 4 سال تھی، ہمارے ہاں عام طور پر 4 سال کے بچے کو ٹھیک بولنا بھی نہیں آتا، عموماً بچے تُتلا کر بولتے ہیں بلکہ بعض تو اس عمر میں فیڈر پیتے ہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami