Share this link via
Personality Websites!
476063
9366
آپ جانتے ہیں کہ اُس وقت جو کلمہ پڑھتا، اُسے مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہوتا تھا، اَہْلِ مکہ تکلیفیں پہنچاتے، کسی کو تپتی ریت پر لِٹا دیتے، کسی کو مَارتے، لَہُو لُہَان کرتے، ہزار طرح سے تکلیفیں دیتے تھے۔ اِس موقع پر حضرت سَعْد بن اَبِی وَقاص رَضِیَ اللہ عنہ کو ایک الگ طرح کی مشکل پیش آئی، آپ کی والِدہ جو اس وقت تک اسلام نہیں لائی تھیں، والِدہ نے آپ کو جذباتی دَھمکی دی، ایموشنل بلیک میل کیا، کہا: اے سَعْد! تجھے یہ دِین چھوڑنا ہو گا، اگر تم یہ دِین نہیں چھوڑو گے تو میں کھانا پینا چھوڑ دوں گی اور بھوکی مَر جاؤں گی، یُوں میری وجہ سے تجھے بُر ا بھلا کہا جائے گا اور لوگ تجھے ماں کا قاتِل کہیں گے۔
حضرت سَعْد بن اَبِی وَقاص رَضِیَ اللہ عنہ بہت پریشان ہوئے، کروں تو کیا کروں؟ ایک طرف ماں ہے، دوسری طرف دِین ہے، دو راہے پر آ گیا ہوں۔ اِس مُشکل وقت میں اللہ پاک نے قرآنِ کریم کی آیت نازِل فرمائی، ([1])ارشاد ہوا:
وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ (پارہ:21،سورۂ لقمان:15)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔
یعنی اے سَعْد (رَضِیَ اللہ عنہ)! اپنی والِدہ کی وجہ سے دِینِ اسلام مت چھوڑو! بلکہ اُس (ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ ) کے راستے پر چلو ، جو ہماری طرف رُجُوع لایا ہے۔ ([2])
یہاں بھی دیکھئے! شخصیت کو سامنے رکھا گیا، رول ماڈل بتایا گیا اور قیامت تک کے لئے یہ اُصُول ہمیں دے دیا کہ کوئی بھی زمانہ ہو، کوئی دور ہو، کوئی صدی ہو، کیسے ہی فتنے اُٹھ رہے ہوں، یہ غور کرو کہ اللہ پاک کی طرف رُجوع رکھنے والا کون ہے، جو اللہ پاک کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami