Share this link via
Personality Websites!
476062
9366
گویا کہ ہمیں فرمایا جا رہا ہے: انبیائے کرام علیہم السَّلاَم کا جو رستہ ہے، اُس رستے پر چلو، یہ سیدھا رستہ ہے، صِدِّیقین کے رستے پر چلو، یہ سیدھا رستہ ہے، شُہَداء کے رستے پر چلو، یہ سیدھا رستہ ہے، نیک لوگوں کے رستے پر چلو، یہ سیدھا رستہ ہے۔
سمجھنے کی بات ہے، قرآنِ کریم نے ہمیں رول ماڈلز دکھائے، شخصیات بتائیں اور فرمایا، اِن لوگوں کے پیچھے چل پڑو! یہ لوگ حق کا معیار ہیں، یہی سیدھے رستے کی پہچان ہیں۔
پتا چلا؛ اِسلام کا مِزاج یہ ہے کہ اِسلام شخصیات کو معیارِ حق قرار دیتا ہے، نبی تو اب کوئی نہیں آ سکتا، ہمارے پیارے نبی حضرت مُحَمَّدمصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آخری نبی ہیں، نُبُوَّت کا دروازہ آپ پر بند ہو چکا، قیات کے قریب صِرْف حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلامتشریف لائیں گے، وہ بھی نبی کی حیثیت سے نہیں بلکہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمّتی کی حیثیت سے آئیں گے، غرض؛ نبوت کا دروازہ اب قیامت تک بند ہے، کوئی بھی نِیَا نبی اب نہیں آئے گا، البتہ قیامت تک صِدِّیقین بھی آتے رہیں گے، شُہَداء بھی آتے رہیں گے اور صَالحِین بھی آتے رہیں گے، ، ہر دَور میں یہی بُلند رُتبہ لوگ حق کی پہچان ہیں، اِنہی کے پیچھے چلنے والا سیدھے رستے پر رہتا ہے۔
ربّ کی طرف رجوع رکھنے والے معیارِ حق ہیں
اِسی بات کی ایک اور مثال سنیئے! اِسلام کا ابتدائی دور تھا، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت اَبُوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کلمہ پڑھ چُکے تھے، آپ نے کلمہ پڑھتے ہی دوسروں کو اِسلام کی دعوت دینا شروع کر دی، آپ کی دعوت کے نتیجے میں کئی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے کلمہ پڑھا اور مُسلمان ہوئے، اِنہی میں ایک نام حضرت سَعْد بن اَبِی وَقاص رَضِیَ اللہ عنہ کا بھی تھا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami