Share this link via
Personality Websites!
476060
9366
مُرید ہوجاؤ! جب میں بیدار ہوا تو اپنی خوش بختی پر پھولے نہ سماتا تھا ۔ الحمد للہ !اُس دن سے میں نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا دَامن مضبوطی سے تھام لیا اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی برکت سے آج میرا پُورا خاندان عاشق ِرسول ہو چکا ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دِیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حق ہے
پیارے اسلامی بھائیو! حدیثِ پاک میں ہے: رسولِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مَنْ رَاٰنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَاٰنِي ، فَاِنَّ الشَّيْطَانَ لا يَتَمَثَّلُ بِمِثْلِي ْیعنی جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اُس نے مجھے ہی دیکھا، بیشک شیطان (خواب میں بھی) میری مثل بن کر (یعنی میری شکل و صورت اختیار کر کے )نہیں آ سکتا۔ ([2])
اِس حدیثِ پاک سے ثابِت ہے کہ آج بھی اگر کسی خوش نصیب پر کرم ہو، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لائیں تو وہ حقیقت میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زِیارت کا شرف پاتا ہے اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں جو فرمائیں، وہ یقیناً حق، حق اور حق ہی ہوتا ہے۔ ہاں!اِس کی درست تعبیر سمجھنا ضروری ہے۔
حق کی پہچان کے لئے اسلامی تعلیمات
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہمارا پیارا دِین اسلام سچّا دِین ہے، اب قیامت تک یہی دِین
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami