Share this link via
Personality Websites!
476075
9366
میں اور بھی متاثِّر ہوا اور امیر اہلسنت کے ہاتھ پر بیعت ہو کر عطّاری بن گیا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بنائی ہو پیاری تحریک دعوتِ اسلامی جو دُنیا بھر میں دِین کی خِدْمت کر رہی ہے، الحمد للہ! یہ بھی اَصْل میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ہی فیضان ہے۔ کئی سال پہلے کی بات ہے، ہند کے ایک بڑے عالِمِ دِین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ تشریف لائے، جب سیڑھیاں چڑھ کر انہوں نے فیضانِ مدینہ کے وسیع صحن میں قدم رکھا اور عالمی مدنی مرکز کی عمارت اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد دیکھی تو ٹھنڈی آہ بھری اور فرمایا: امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے خِدْمتِ دِین کا جو خواب دیکھا تھا، آج میں جاگتی آنکھوں سے اس کی تعبیر دیکھ رہا ہوں۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت کے فیضان سے، آپ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق موجودہ دور کے تقاضوں کو نبھاتے ہوئے پُوری دُنیا میں دِین کا پیغام عام کر چکی ہے اور مزید کرتی چلی جا رہی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! دِین کی اس عظیمُ الشّان خِدْمت میں اپنا حصّہ شامِل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami