Share this link via
Personality Websites!
476067
9366
فرمایا: میں فِکْر مند تھا کہ اگر اللہ پاک نے روزِ قیامت فرمایا: اے آلِ رسول! تُو دُنیا سے ہمارے لئے کیا لایا ہے؟ تو میں کیا جواب دُوں گا۔ الحمد للہ! آج وہ فِکْر دُور ہو گئی۔ اب اگر اللہ پاک نے مجھ سے پوچھا کہ آل رسول! دُنیا سے کیا لائے ہو تو میں مولانا احمد رضا کو پیش کر دوں گا۔
شاہ آلِ رسول رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مزید فرمایا: (لوگو! سُنو...!) باقِی حضرات زَنگ آلود دِل لے کر آتے ہیں، اُن کو تیار کرنا پڑتا ہے، احمد رضا صاف شفَّاف دِل لے کر بالکل تیار آئے ہیں، ان کو تو صِرْف نسبت کی ضرورت تھی۔([1])
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! اندازہ لگائیے! دِل کی مکمل پاکیزگی، کامِل صفائی چاہئے ہو تو صُوفیائے کرام نے فرمایا: اس کے لئے 80 سال کی محنت درکار ہے([2]) مگر یہاں ایک 22 سالہ نوجوان وقت کے بُلند رُتبہ ولیُّ اللہ سے اجازت و خِلافت حاصِل کر رہا ہے، پیرِ کامِل کا رُتبہ پا رہا ہے۔ یہ اللہ پاک کا خاص انعام نہیں ہے تو اور کیا ہے...؟
اعلیٰ حضرت اور عقائدِ صحابۂ کرام
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جنّتی گروہ کی پہچان بتائی کہ ان کے عقائد صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد کے مطابق ہوں گے، اب قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک طرف صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے عقائد کو دیکھتے جائیے! دوسری طرف مسلکِ اعلیٰ حضرت کو دیکھتے جائیے! پتا چل جائے گا کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وہ ہستی ہیں جو آج کے دور میں حق کی پہچان ہیں۔
چند مثالیں عرض کرتا ہوں، قرآن و حدیث سے ثابت ہے ؛*صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami