Share this link via
Personality Websites!
475739
9360
لیے حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کو اتنا بُلند رُتبہ ملا کہ آپ نبیوں اور رسولوں کے بعد تمام انسانوں میں سب سے اَفْضَل قرار پائے۔([1])
خدائے پاک کی رحْمَت سے انسانوں میں ہر اک سے فُزوں تر بعداز کُل اَنْبِیا صدیقِ اکبر ہیں([2])
پتا چلا؛ فضیلت کا معیار سُنّتِ نبوی ہے، جو جتنا زیادہ سنتوں پر عمل کرتا ہے، پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ساتھ جتنی زیادہ مشابَہَت اِخْتیار کرتا ہے، وہ اتنا ہی زیادہ فضیلت والا، اتنا ہی زیادہ مقرَّبِ بارگاہِ اِلٰہی ہوتا چلا جاتا ہے۔
اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
(پارہ:21، سورۂ اَحْزاب:21)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! میرے لیے، آپ کے لیے، ہم سب کے لیے بہترین نمونہ کون ہیں؟ ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ...!! ہم نے پیروی کرنی ہے کس کی؟* فلمی ایکٹرز کی نہیں *کھلاڑیوں کی نہیں *سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت کی نہیں *نِت نئے فیشن کی نہیں بلکہ پیروی کریں گے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی، وہ حَسِیْن و جمیل آقا، وہ پیارے پیارے آقا، وہ مَن بھاتے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جو اتنے پیارے ہیں، اتنے پیارے ہیں، اتنے پیارے ہیں کہ سب جہانوں کا خالِق و مالِک اللہ رَبُّ العزّت بھی اُن سے محبّت فرماتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami