Share this link via
Personality Websites!
475738
9360
میرے فرمانبردار بن جاؤ اللہ تم سے محبت فرمائے گا۔
پتا چلا؛ جو مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی سنّتوں پر عمل کرتا ہے، اللہ پاک اُسے اپنا مَحْبُوب بنا لیتا ہے۔
اللہ کا مَحْبُوب بنے جو تمہیں چاہے اس کا تو بیاں ہی نہیں کچھ تم جسے چاہو([1])
وضاحت:یار سول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو آپ سے محبّت کرتا ہے اس کو تَو اللہ پاک اپنا مَحْبُوب بنا لیتا ہےاور جس کو آپ اپنا مَحْبُوب بنا لیں اس کی شان کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! آپ دیکھیے! اس دُنیا میں انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کے بعد سب سے افضل و اعلیٰ اِنْسان مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ ہیں۔ آپ سب سے افضل بشر ہیں، آخِر کیا وجہ ہے...؟ آ پ کو سب سے اُونچا رُتبہ کیوں بخشا گیا...؟ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں (جس کا خُلاصہ ہے) : اللہ پاک کی رِضا سب سے پہلے رَسُول کی طرف تَوَجُّہ فرماتی ہے، پھر جو شخص رسول کا فرمانبردار ہو، رسول کے واسطے سے اُسے نصیب ہوتی ہے۔ پس جو رسول کا سب سے زیادہ فرمانبردار ہو، اَفْعَال میں، کردار میں، اخلاق و عادات میں جو سب زیادہ رسول کی اِتّباع کرے، اسے اللہ پاک کی رِضا سب سے زیادہ ملتی ہے۔چونکہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی، مُحَمَّد عربی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی سب سے زیادہ مُشَابَہت اختیار کرنے والے ہیں، اس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami