Share this link via
Personality Websites!
475737
9360
عالَم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی اِطَاعت و فرمانبرداری کے ذریعے۔([1])
کی مُحَمَّد سے وفا تُو نے تَو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا؟ لوح و قلم تیرے ہیں ([2])
وضاحت:یعنی اے مسلمان! اگر تُو حقیقی معنوں میں اللہ پاک کے مَحْبُوب ، مکی مدنی رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے وفاداری، محبت اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اتباع اختیار کر لے،تو یہ دنیا کی نعمتیں تو کیا لوحِ محفوظ پر لکھی ہوئی تقدیریں بھی اس کی دعاؤں سے تبدیل ہو جاتی ہیں۔
مَحْبُوب گَر نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ایسی شان عطا فرمائی ہے کہ آپ تَو آپ ہیں، جو بندہ سچّے دِل سے آپ کی اداؤں کی نقل اُتار لیتا ہے یعنی *آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جیسے بیٹھتے تھے، ایسے بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے *جیسے چلتے تھے، ایسے چلنے کی کوشش کرتا ہے *جیسے کھاتے تھے، ایسے کھانے کی کوشش کرتا ہے *جیسے پیتے تھے، ایسے پینے کی کوشش کرتا ہے *جیسے سوتے تھے، ایسے سونے کی کوشش کرتا ہے *جیسے پہنتے تھے، ایسے پہننے کی کوشش کرتا ہے، غرض؛ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی سنتوں کو دِل و جان سے اپنا لیتا ہے، اللہ پاک اسے بھی اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہوا:
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ
(پارہ:3، سورۂ اَلِ عِمْرَان:31)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے حبیب! فرما دو کہ اے لوگو! اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami