Share this link via
Personality Websites!
475761
9360
2فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم :(1): جو وعدہ پُورا نہیں کرتا، اُس کا کوئی ایمان نہیں۔([1]) (2):جو مسلمان اپنے بھائی سے وعدہ خلافی کرے اس پر اللہ پاک اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! وعدہ پورا کرنا سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے*ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم وعدے کے بہت پَکے تھے اور*وعدہ توڑنے کو بہت ناپسند فرماتے تھے *اِعْلانِ نبوت سے پہلے ایک مرتبہ ایک شخص نے آپ سے عَرْض کیا: آپ ٹھہرئیے! میں ابھی آتا ہوں، وہ شخص چلا گیا مگر واپس آنا بھول گیا، 3دِن کے بعد اُسے دوبارہ یاد آیا، جب یہ اسی جگہ پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رِہ گیا کہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم 3دِن گزرنے کے باوُجود وہیں تشریف فرما تھے اور سُبْحٰنَ اللہ ! شفقت و رَحْمت اور حُسْنِ اَخلاق دیکھیے! آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اُسے ڈانٹا نہیں اور نہ ہی جلال فرمایا، بَس اتنا فرمایا: اے شَخْص! تُو نے مجھے مشقت میں ڈال دیا۔([3]) اللہ پاک ہمیں بھی سُنّتِ سرکار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر عمل کرتے ہوئے وعدے پُورے کرنے والا بنائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃ ُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami