Share this link via
Personality Websites!
475760
9360
میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Shre) کیجیے! مکتبۃ ُالمدینہ نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور دیگر بزرگان دین کی حیاتِ طیبہ کے جدول یعنی(شیڈول) پر مشتمل زبردست رسالہآقا کا جدول ،اور عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور اس کے مُتَعَلِّق حکم اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے 40 حدیثوں پر مشتمل رسالہ سب سے آخری نبی شائع کی ہے ۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے رسالہ آقا کا جدول ۔17روپے میں اور سب سے آخری نبی ۔40روپے حاصِل کیجیے ۔
عاشقانِ رسول کے لیے عظیم علمی و روحانی خوشخبری!ہر سال کی طرح اس سال بھی مکتبۃ ُالمدینہ یومِ عقیدہ تحفظِ ختمِ نبوت اور یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر یکم ستمبر سے 12 ستمبر 2026ء تک تمام کتب و رسائل پر 16٪ کی میگا سیل ڈسکاؤنٹ آفر پیش کر رہا ہے۔ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے قریبی مکتبۃ ُالمدینہ سے رابطہ کیجیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِیعنی جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اُس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami