Share this link via
Personality Websites!
475755
9360
ہم کو دعوتِ اسلامی کا ہے دیا ماحول تیرا شکر ادا کیوں کر ہو خُدائے بحر و بر!
آؤ دعوتِ اسلامی پلائے گی پیاسو! اُلفتِ مُحَمَّد کے خوب جام بھر بھر کر
جس کو دعوتِ اسلامی خُدا نے دی عطّاؔر خوش نصیبی ہے اُس کی ہے بڑا وہ بختاور([1])
*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے ستمبر 1981ء میں دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا *آپ نے یہ مَدَنی مقصد اپنایا کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے پھر اس مَدَنی مقصد کو لے کر آپ نے نہ دِن دیکھا نہ رات، مسلسل کوشش کرتے چلے گئے، کرتے چلے گئے، یہاں تک کہ اللہ پاک کے کرم اور اُس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی نَظْرِ عِنَایت سے، اولیائے کرام کے فیضان سے دعوتِ اسلامی کا دِینی پیغام دُنیا بھر میں عام ہو گیا۔
اَلحمدُ لِلّٰہ ! امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کی مسلسل کوششوں سے *جو بے نمازی تھے نمازی بنے بلکہ مسجدوں کے امام بن گئے *بدنگاہی کرنے والے حیادار بنے *ماں باپ کو ستانے والے بااَدب ہو گئے *چور اور ڈاکو آئے، تائِب ہوئے، چوری، ڈکیتی چھوڑ کر مُعَاشَرے کے شریف انسان بن گئے *حَسَد کی آگ میں جلنے والے شکر گزار اور خیر خواہ ہو گئے *فلموں اور گانوں کے شیدائی نعتِ مصطفےٰ پڑھنے سننے والے بن گئے *دُنیا کے گندے گناہوں بھرے عشق کے متوالے، پیارے مصطفےٰ، مکی مَدَنی آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی زُلفوں کے دیوانے ہو گئے *مال و دولت کے پیچھے بھاگنے والے رِضائے اِلٰہی کے طلب گار ہو گئے *شرابی آئے، توبہ کر کے پاکیزہ انسان بنے *غافِل آئے، عبادت گزار
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami