Share this link via
Personality Websites!
475753
9360
جرائم(Crimes) کے راستے پر چل نکلتا مگر میری خوش قسمتی کہ مجھے جیل میں دعوتِ اسلامی کا شُعبہ فیضان قرآن کے اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کرلی اور نیک بننے کی نیت کی، جیل میں ہی مجھے مدرسہ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآن پاک سیکھنے کا موقع ملا ، میں نے نمازپڑھنا سیکھی ، اس کے ساتھ ساتھ 6کلمے،ایمانِ مُفَصَّل،ایمانِ مُجْمَل اور آخری 10 سورتیں بھی یاد کرلیں۔اب میں ایک نئی زندگی شروع کرچکا ہوں جس میں جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں۔مجھے یہ کہنے دیجیے کہ مجھ جیسے پاپی وگناہگار کوپولیس کی دردناک مار تو سُدھار نہ سکی مگر دعوت اسلامی کے دینی ماحول اور اسلامی بھائیوں کی شفقت نے میرے سوئے ہوئے ضمیر کو جگا کر میرے سدھرنے کا سامان کردیا۔ ([1])
شہا! ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں تیری سنتیں سکھانا مَدَنی مدینے والے([2])
عشقِ مصطفےٰ میں روتے روتے ہچکیاں بندھ گئیں
بہاول نگر (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: میں حیدر آباد کی ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا، وہاں میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی، اُنہوں نے مجھے نیکی کی دعوت دی اور ساتھ ہی امیرِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا بیان حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کا عشقِ رسول بھی تحفے میں دیا، میں نے وہ بیان چلایا، امیرِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کے عشقِ رسول سے لبریز بااَدَب الفاظ میرے کانوں میں رس گھولنے لگے، جُوں جُوں بیان سنتا جا رہا تھا، میرے دِل میں عشقِ مصطفےٰ کی شمع روشن ہوتی چلی جا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami