Share this link via
Personality Websites!
475752
9360
اور اس گھر کے 9 افراد اسلام کے دامن سے وابستہ ہو گئے۔
بعد میں امیرِ قافلہ اسلامی بھائی نے مسلمان ہونے والے شخص سے پوچھا: آپ دِین اسلام کے متعلق نَرم گوشہ رکھتے تھے، پھر آپ اتنا عرصہ مسلمان کیوں نہیں ہوئے؟ وہ نَومُسْلِم(New Muslim) اسلامی بھائی بولا:میں نے اسلام کے مُتَعَلِّق جو کچھ کتابوں میں پڑھا تھا، وہ بظاہِر نظر نہیں آتا تھا، جب آپ کا قافلہ آیا تو مجھے کتابوں والے اسلام کی چلتی پھرتی صُورت آپ میں نظر آئی، میں نے 3 دِن مسلسل آپ کے معاملات کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا تو میرے دِل سے یہی آواز آئی کہ ہو نہ ہو یہ اسلام کے سچّے پیروکار اور باعَمَل عاشقانِ رسول ہیں۔ یوں دِل نے اسلام کے سچّا دِین ہونے کی گواہی دی اور میں مسلمان ہو گیا۔([1])
دل کی کلیاں کِھلیں قافلے میں چلو رنج و غم بھی مٹیں قافلے میں چلو
فضل کی بارشیں ، رحمتیں ، نعمتیں گر تمہیں چاہئیں قافلے میں چلو
دل کی کالک دُھلے دردِ عصیاں ٹلے آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حیدر آباد (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے، وہ کہتے ہیں: پہلے میں ایک خطرناک ڈاکو تھا، لوگوں پر میری دہشت طاری تھی، میں بہترین فائٹر تھا اور کئی پولیس مقابلے بھی کرچکا تھا ، بالآخر پولیس نے مجھے گرفتار کر ہی لیا ۔جیل میں رہ کر بھی میں جرائم کے نت نئے منصوبے(Plns) بناتا رہتا۔ رہائی کے بعد شاید میں پھر سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami