Share this link via
Personality Websites!
475751
9360
سکھاتے ہیں *ہفتہ وار اجتماع میں ہر جمعرات کو بیان کے بعد سنّتیں سکھائی جاتی ہیں *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ایک ایک اَدا کو جیسے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م نے مَحْفُوظ کیا تھا، اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کتابوں سے ادائے مصطفےٰ کے تذکرے نکال کر، عُلمائے کرام اور اولیائے کرام کے فیضان سے عوام تک پہنچانے، عملی طور پر سُنّت کو اپنی عادات و اطوار کا حصَّہ بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
حیدر آباد (سندھ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کا ایک قافلہ حیدر آباد سے ٹنڈو آدم پہنچا، قافلے والے عاشقانِ رسول نے 3 دِن نیکی کی دعوت کی خوب دھومیں مچائیں، آخری دِن ایک غیر مسلم شخص مسجد کے باہَر آیا اور امیرِ قافلہ سے ملنے کی خواہش کی۔ امیرِ قافلہ اسلامی بھائی مسجد کے باہَر آئے، مسکرا کر پُرجوش انداز میں اس غیر مسلم سے ملاقات کی۔ وہ غیر مسلم بولا: اسلام نہایت پاکیزہ دین ہے، امن و سلامتی کا درس دیتا ہے مگر میں مسلمان نہیں ہوں۔ اس پر امیرِ قافلہ اسلامی بھائی نے اسے سمجھایا اور اسلام قبول کرنے کی دعوت دی، اَلحمدُ لِلّٰہ ! وہ غیر مسلم اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد اس نَو مُسْلِم(New Muslim) نے خواہش کی کہ میرے گھر والوں کو بھی سمجھائیے! اُمِّید ہے آپ کے سمجھانے سے وہ بھی مسلمان ہو جائیں گے۔ چنانچہ اُن کی خواہش پر قافلے والے عاشقانِ رسول اُن کے گھر چلے گئے، ان کے اَہْلِ خانہ (مثلاً والِد، چچا، بھائی وغیرہ) کو سمجھایا، انہیں اسلام کی دعوت دی تو اَلحمدُ لِلّٰہ ! محنت رنگ لائی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami