Share this link via
Personality Websites!
475750
9360
کے دانتوں سے چبانا ہے؟جو امیرِ اہلسنت اس معاملے میں بھی سُنّت کی پیروی فرماتے ہیں، وہ دیگر عبادات و ریاضات وغیرہ کے معاملے میں کس حد تک اپنے محبوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی اِتِّباع کرتے ہوں گے۔
یہ ہے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م کے مزاجِ عشق کا وہ فیضان جو اللہ پاک نے امیرِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کو نصیب فرمایا ہے۔
عِطْرِ سُنّت بانٹتا ہے اے مرے عطّار تُو اَہْلِ سُنّت کے لیے ہے صاحِبِ شاہکار تُو
ساری دُنیا کے کناروں سے صدا آنے لگی بن چکا ہے عاشقوں کا قافلہ سالار تُو
تُو جہاں کے عاشقوں کے دِل کی دھڑکن بن گیا عِطْرِ سُنّت بانٹتا ہے اے مرے عطّار تُو([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی سنّتیں سکھانے والی تنظیم ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! امیر اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ خُود بھی سُنّت سے خُوب محبّت کرتے اور سنّتیں اپناتے ہیں، یونہی آپ نے دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بھی بجایا ہے، آج کے دور میں سنت کی اہمیت و فضیلت پر کتابیں تو بہت لکھی گئی ہوں گی مگر میرا گمان ہے کہ آج کے دَور میں جتنا سُنتوں پر عَمَل دعوتِ اسلامی کروا رَہی ہے، پریکٹیکلی دعوتِ اسلامی جتنی سنّتیں سکھا رہی ہے، شاید ہی کوئی دوسرا فرد یا کوئی دوسری تنظیم سُنّتِ مصطفےٰ کو عام کرنے میں ایسا کردار ادا کر رہی ہو گی۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی والے گھر گھر جا کر سنتیں سکھاتے ہیں *قافلوں میں سفر کر کے خُود سنتوں پر عمل کی پریکٹس کرتے ہیں، دوسروں کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami