Share this link via
Personality Websites!
475745
9360
وَرنہ لوگ آپ کو اَحْمَق سمجھنے لگیں گے۔ حضرت اَبُودَرْداء رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: مَیں نے جب بھی اللہ پاک کے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو بات کرتے دیکھا یا سُنا،آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم مسکراتے تھے۔([1]) (لہٰذا میں بھی اسی سُنَّت پر عمل کی نِیَّت سے ایسا کرتا ہوں۔)
حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دَرْزی نے رَسُوْلُ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی دعوت کی، (حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:)آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ میں بھی دعوت میں شریک ہو گیا، دَرْزی نے آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے سامنے روٹی ،کدّو اور گوشت کا سالَن رکھا۔ میں نے دیکھا نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم برتن سے کدّو شریف تلاش کر کے تَناوُل فرمارہے ہیں: (اس کے بعدآپ رَضِیَ اللہ عنہ اپنا عمل بتاتے ہوئے فرماتے ہیں) فَلَمْ اَ زَلْ اُحِبُّ الدُّبَّاء َمِنْ یَوْمِئِذٍ یعنی اس دن کے بعد سے میں کدّو شریف کو پسند کرتا ہوں۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م سرکارِ ذی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ہر ہر ادا اَور ہر ہر سُنّت کو دیوانہ وار اپناتے تھے۔صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م کی مبارک زِندگیوں کا یہ نِرالا اور عشق بھرا پہلو ہے، بَس انہیں پتا لگنے کی دَیْر ہوتی تھی کہ یہ کام پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے کیا ہے، پِھر وہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami