Share this link via
Personality Websites!
475775
9358
کہ آدمی جب کسی چیز کو دُور سے دیکھتا ہے تو اسے وہ چیز سَرْسَرِی سی نظر آتی ہے، پتا چلتا ہے کہ ہاں! اس طرح کی کوئی چیز وہاں موجود ہے۔ آپ دیکھیے! زمین پر تشریف رکھتے ہیں، آسمان جو سینکڑوں نُوری سال کے فاصلے پر ہے، اسے دیکھ بھی رہے ہیں، پِھر دیکھ اس تفصیل سے رہے ہیں کہ چپے چپے پر نظر ہے، فرمایا: آسمان پر 4 انگلیوں کے برابر بھی جگہ خالی نہیں ہے۔ پتا چلا؛ آسمان کا چپّا چپّا نگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے گھیرے میں ہے۔
سرِ عرش پر ہے تری گزر، دِلِ فرش پر ہے تری نظر
ملکوت و ملک میں کوئی شے، نہیں وہ جو تجھ پہ نہیں([1])
پھر سماعتِ مصطفےٰ کا بھی کمال دیکھیے! آسمان یہاں سے سینکڑوں نُوری سال کی دوری پر ہے، ہم جیسے عام انسانوں کو تو دوسرے کمرے میں بیٹھے لوگوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی اور سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے مبارک کان ایسے ہیں کہ زمین پر بیٹھ کر آسمان کے چَرْچَرَانے کی بھی آواز سُن لیتے ہیں۔
دُور و نزدیک کے سننے والے وہ کان کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام([2])
وضاحت: پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے مُبارَک کانوں کا یہ معجزہ ہے کہ دُور و نزدیک سے برابر سنتے ہیں، ایسے مبارک کان جو عزّت و عظمت کے موتیوں کا سرچشمہ ہیں، ان مبارک کانوں پر لاکھوں سلام ہوں۔
لاکھوں سال بعد کی آوازیں سُن لیں
بخاری شریف کی روایت ہے:ایک روز سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہُ علیہِ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami