Share this link via
Personality Websites!
475774
9358
کا سننا، ہمارے سننے جیسا نہیں، ان کا دیکھنا ہمارے دیکھنے جیسا نہیں ہے، آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو جب اللہ پاک نے تمام جہانوں کا نبی بنا کر بھیجا ہے تو لازمی ہے کہ آپ کو تمام جہانوں کو دیکھنے، تمام جہانوں کی سننے کی بھی صلاحیت دی جائے، لہٰذا اللہ پاک نے اس ظاہِری دُنیا کو دیکھنے اور سننے کے لیے ظاہِری آنکھیں اور کان عطا فرمائے اور عالَمِ عَلْوِی (یعنی آسمانوں کی جانِب والے جہانوں) کو دیکھنے اور سننے کے لیے دِل میں آنکھیں اور کان عطا فرمائے ہیں۔
اسی لیے فرمایا:
اِنِّیْ اَرٰی مَا لَا تَرَوْنَ وَ اِنِّیْ اَسْمَعُ مَا لَا تَسْمَعُوْنَ
ترجمہ: اے میرے صحابہ! میں وہ دیکھ سکتا ہوں، جو تم نہیں دیکھ سکتے، میں وہ سن سکتا ہوں، جو تم نہیں سن سکتے۔
اَطَّتِ السَّمَاءُ وَحَقَّ لَهَا اَنْ تَئِطَّ
ترجمہ: بے شک آسمان چَرْچَرَایا اور اس کا حق ہے کہ وہ چَرْچَرَائے
مَا فِيْهَا مَوْضِعُ اَرْبَعِ اَصَابِعَ اِلَّا عَلَيْهِ مَلَكٌ سَاجِدٌ
ترجمہ: آسمان پر 4 اُنگلیوں کے برابر بھی جگہ ایسی نہیں ہے،جہاں کوئی فرشتہ پیشانی رکھے رَبِّ کریم کے حُضُور سجدہ نہ کر رہا ہو۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اَوَّل تو نگاہِ مصطفےٰ کا کمال دیکھیے!زمین تو زمین رہی، آسمان زمین سے کئی گُنَا بڑا ہے اور سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم زمین پر رہ کر آسمان کا مُشَاہَدہ فرما رہے ہیں اور دیکھیے! کتنا گہرا مُشَاہَدہ ہے؛ ایک تَو ہوتا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami