Share this link via
Personality Websites!
475773
9358
پیارے اسلامی بھائیو! آج جب ہم کہتے ہیں:
واللہ وہ سُن لیں گے، فریاد کو پہنچیں گے
اتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دِل سے([1])
اس پر شیطان دِماغ کو مادَّہ پرستی میں اُلجھانے کی کوشش کرتا ہے؛ *میں اتنی دُور بیٹھا ہوں، اتنی دُور سے وہ دیکھیں گے کیسے؟ سنیں گے کیسے؟ *چلو مان لو سُن بھی لیا، میری بولی اور ہے، اُن کی زبان اور ہے، وہ میری بولی کو کیسے سمجھیں گے؟ *چلو سمجھ بھی لیں گے پِھر بھی آدمی کو ہزار کام ہوتے ہیں، مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اگر مزارِ پاک میں جسمانی زندگی کے ساتھ زِندہ ہیں تو آرام بھی تو فرماتے ہوں گے، کیسے پتا چلے کہ اب آرام فرما رہے ہیں، آپ میری جانِب متوجہ ہیں؟ *پِھر ایک ہی وقت میں دُنیا بھر میں لاکھوں نہیں کروڑوں افراد پُکاریں گے، آپ خُود سوچئے! کروڑوں ایک ہی وقت میں بَول رہے ہوں تو کچھ سمجھ نہیں آتا، صِرْف شور ہی شور ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ سُن بھی لیں، میری بولی سمجھ بھی لیں، پِھر بھی اتنی ساری آوازوں میں سے میری آواز کو الگ کرنا کیسے ممکن ہے...؟ وغیرہ وغیرہ، ایسے کئی سارے سُوالات اُٹھائے جاتے ہیں۔
اِن سب سُوالوں کا ایک ہی جواب ہے: تمام عالَمِ انسانِیّت میں دیکھنے کے لیے صِرْف 2ہی آنکھیں ہیں، سننے کے لیے صِرْف 2ہی کان ہیں، جب آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو عام عادَت سے ہٹ کر دِلِ پاک میں 2آنکھیں اور 2کان دئیے گئے ہیں تو ثابِت ہوتا ہے کہ اُن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami