Share this link via
Personality Websites!
475772
9358
روایت ہے: حضرت جبرائیل امین علیہ السَّلام نے جب سینۂ پاک کھولا، دِلِ مُنَوَّر باہَر نکالا تو اس مقدَّس دِل کو دیکھ کر کہنے لگے:
قَلْبٌ سَدِیْدٌ فِیْہِ عَیْنَانِ تَبْصُرَانِ وَ اُذُنَانِ تَسْمَعَانِ
ترجمہ: دِل پاک ہر کجی (ٹیڑھ پَن) سے پاک ہے، اس میں 2آنکھیں ہیں جو دیکھتی ہیں، 2کان ہیں جو سُنتے ہیں۔([1])
اللہ! اللہ...!! کیسا مقدَّس مبارَک، انوکھا، نِرالا دِل ہے....!! اسی لیے تو اعلیٰ حضرت نے کہا ہے:
دِل سمجھ سے وَراء مگر یوں کہوں غنچۂ رازِ وَحْدَت پہ لاکھوں سلام([2])
کمال دیکھیے! اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ نے پیارے آقا صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ایک ایک عضوِ پاک پر سلام بھیجا، آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اَبرو مبارک، آنکھیں مبارَک، زُلْفِ مقدَّس، گوری گوری چمکدار رنگت مبارک، ہر عُضْوِ پاک پر سلام بھیجتے بھیجتے جب دِل مبارَک تک پہنچے تو کہا:
دِل سمجھ سے وَراء
یہ وہ دِل ہے، جس کے راز اور حقیقت کو ہم سمجھ ہی نہیں سکتے، ہاں! صِرْف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ وہ دِل ہے جس میں تَوْحِیْد کے راز چھپے ہوئے ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami