Share this link via
Personality Websites!
475771
9358
آدمی ختم ہو جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! فی زمانہ آپریشن کے دوران ڈاکٹر حضرات دِل نکال لیتے ہیں اس کے باجود کچھ دیر کے لیے انسان زندہ رہتا ہے ...! کیوں..؟ اس دل کو چلانے کے لیے مشینری کام کرتی ہے، مصنوعی طریقے سے خون پمپ ہو رہا ہوتا ہے، آکسیجن لگی ہوتی ہے، بندہ بےہوش ہوتا ہے۔
مگر قربان جائیے! یہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا، یہ مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں، کوئی بیہوشی کا انجکشن(Injection) نہیں لگایا گیا، آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پُورے ہوش و حوّاس میں ہیں، حضرت جبرائیل امین علیہ السَّلام کیا کیا کر رہے ہیں، سب دیکھ بھی رہے ہیں، ان کی باتیں سُن بھی رہے ہیں، غرض؛ پُورے ہوش و حوّاس میں رکھتے ہوئے آپ کا سینۂ پاک کھولا گیا، دِلِ پاک نکال لیا گیا، سونے کے تھال میں رکھ دیا گیا، اسے غسل دیا جا رہا ہے، دِلِ پاک کو کھول کر، اس کے اندر سے خُون کا لوتھڑا نکالا جا رہا ہے، اس سب کے باوُجُود آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم زِندہ بھی ہیں، پُورے ہوش و حواس میں بھی ہیں، وفات طارِی ہونا تو دُور کی بات، بیہوشی بھی طارِی نہیں ہوتی ہے۔
اس سے پتا چلتا ہے کہ آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی رُوحِ پاک جِسْمِ مقدَّس سے جُدا ہو بھی جائے، دِلِ اَنْور سینۂ مقدّس کے اندر نہ بھی دھڑک رہا ہو، پِھر بھی آپ زندہ رہتے ہیں۔ لہٰذا یہ ماننا پڑے گا کہ جیسے شقِ صَدْر کے باوُجُود آپ حقیقی، دُنیوی، جسمانی زِندگی کے ساتھ زِندہ تھے، یونہی آج بھی مزارِ پاک میں حقیقی، دُنیوی، جسمانی زِندگی کے ساتھ زِندہ و جاوَید ہیں۔
ہے واللہ ! تُو زِندہ ہے واللہ ! مِرے عالم سے چُھپ والے([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami