Share this link via
Personality Websites!
475769
9358
شَرْحِ صَدْر ظاہِری کو معجزۂ شَقِّ صَدْر بھی کہا جاتا ہے۔ علّامہ عبد العزیز محدِّث دہلوی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: کُل 4مرتبہ آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا سینہ مقدَّس کھول کر اس میں نُور و حکمت کا خزانہ بھرا گیا؛ (1):پہلی مرتبہ جب آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہ ا کے گھر تھے، اس کی حکمت یہ تھی کہ حضور صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ان وسوسوں اور خیالات سے مَحْفُوظ رہیں جن میں بچے مُبْتَلا ہو کر کھیل کُود اور شرارتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں (2): دوسری بار 10برس کی عمر میں ہوا تاکہ جوانی کے خطرات سے آپ بے خوف ہو جائیں (3):تیسری بار غارِ حرا میں شقِّ صَدْر ہوا اَور آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے قلب میں نُور ِسکینہ بھر دیا گیا تا کہ آپ وحیِ الٰہی کے عظیم اور بھاری بوجھ کوبرداشت کر سکیں (4):چوتھی مرتبہ شبِ معراج میں آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا مبارک سینہ چاک کرکے نُور و حکمت کے خزانوں سے مَعْمُور کیا گیا، تا کہ آپ کے قلب مبارک میں اتنی وسعت اور صلاحیت پیدا ہو جائے کہ آپ دیدارِ الٰہی کی تجلیوں، اور کلام ربانی کی ہیبتوں اور عظمتوں کو برداشت کر پائیں۔([1])
روایات میں ہے: بچپن شریف میں جب سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہ ا کو خِدْمتِ مَحْبُوب کی سعادت حاصِل تھی، ایک دِن آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم بچوں کے ساتھ باہَر تشریف لائے ہوئے تھے۔ اتنے میں حضرت جبرائیل امین علیہ السَّلام حاضِر ہوئے، ایک اور فرشتہ بھی ساتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami