Share this link via
Personality Websites!
475788
9358
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: مُقَدَّس نام والا بیج لگا کر بیتُ الخلا جانا مکروہ و بےادبی ہے۔
وضاحت:ربیع الْاَوَّل شریف کا مہینا ہے، عموماً عاشقانِ رسول نے نعلین شریف والے، خانہ کعبہ ، گنبدِ خضراء کے نقش یا مختلف تحریروں والے بیج لگائے ہوتے ہیں، یاد رکھیے! ایسے بیج لگا کر بیتُ الخلاء میں جانا مکروہ و بےادبی ہے۔([1]) مُقَدَّس ناموں والے، نقش نعلینِ پاک، مُقَدّس ناموں والے یا گنبدِ خضراء وغیرہ والے بیج لگانا بالکل جائِز ہے مگر جب بھی بیت الخلاء میں جانا ہو تو اس طرح کے بیج کو اُتار کر کسی مُنَاسب جگہ رکھ لیجیے! اگر ضائِع ہونے کا خطرہ ہو تو جیب (Pocket) میں ڈال لیجیے! یا کوئی بھی ادب والی صُورت اختیار کر لیجیے! اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اگرروزانہ اول آخر درودِ پاک کے ساتھ 100بار لَا خِلَابَةَ پڑھ لیا کریں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رُکا ہوا کام ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami