Share this link via
Personality Websites!
475768
9358
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم( اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان : کیا ہم نے تمہاری خاطِر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! پچھلے جمعۃُ المبارک کو ہم نے سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح کی پہلی آیتِ کریمہ کی روشنی میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بلند و بالا شانیں سننے کی سعادت حاصِل کی تھی، آج اسی آیتِ کریمہ کی روشنی میں مزید شانیں بیان ہوں گی، تَوَجُّہ کے ساتھ سماعت کیجیے! اور پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی نِرالی شانیں سُن کر دِل میں عشقِ رسول بڑھانے کی سعادت پائیے!
اللہ پاک نے اِرْشاد فرمایا:
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان : کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
سادَہ لفظوں میں یُوں کہیے کہ اللہ پاک نے فرمایا: اے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ کو شَرْحِ صَدْر کی نعمت عطا کی گئی ہے۔ یعنی آپ کا سینہ مقدَّس کُشَادَہ کر دیا ہے۔
سُوال یہ ہے کہ یہاں شَرْحِ صَدْر سے مُراد کیا ہے؟ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: شَرْحِ صَدْر کی 2 صُورتیں ہیں:
(1): شَرْحِ صَدْر ظاہِری (2): شَرْحِ صَدْر باطنی([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami