Share this link via
Personality Websites!
475785
9358
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: زمزم جِس مُراد سے پِیا جائے اُسی کے لیے ہے۔([1])
یہ زم زم اس لیے ہے جِس لیے اس کو پئے کوئی اِسی زم زم میں جنَّت ہے، اِسی زم زم میں کوثر ہے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ظاہِر شَرْحِ صَدْر کے حوالے سے کچھ باتیں عرض کر پایا ہوں، آپ دیکھیے! معجزۂ شَقِّ صَدْر کے مُتَعَلِّق جو کچھ نکات علمائے کرام نے ذِکْر فرمائے ہیں، یہ اُن میں سے چند ایک میں نے عرض کیے ہیں، یہ چند ایک بھی ایسے ہیں کہ آدمی حیران رہ جائے کہ واہ...!! محبوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو کیسی بلند شانیں بخشی گئی ہیں۔ اگر تمام نِکات کا ذِکْر کیا جائے تو سوچئے! شان و عظمت کا بیان کہاں تک پہنچے گا۔
مزید یہ کہ اِرادہ تھا کہ آج ظاہِری شَرْحِ صَدْر کے ساتھ ساتھ باطنی شَرْحِ صَدْر کے متعلق بھی گفتگو ہو جاتی مگر
تیرے اَوصاف کا اِک باب بھی پُورا نہ ہوا
خیر!
کام ہے اُن کے ذِکْر سے، وہ یُوں ہوا کہ یُوں
اگلے جمعۃ المبارَک کو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! باطنی شَرْحِ صَدْر، اس کے معانی اور مَفَاہیم اور اس ضمن میں پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی شان و عظمت کا بیان سننے کی ہم سعادت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami