Share this link via
Personality Websites!
475784
9358
مرض کی شفا ہو گیا۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ م کا مَعْمُول تھا، جب کوئی بیمار ہوتا تو اسے بِئْرِ بُضَاعَہ پر لاتے، اس پانی سے غسل دیتے، اسی کی بَرَکت سے شفا مل جاتی تھی۔ ([1])
اللہُ اکبر! آپ غور کیجیے! جس پانی کے اندر وہ پانی مکس ہو گیا، جس نے دَہنِ مصطفےٰ کو چُھونے کی سَعَادت پائی تھی، وہ پانی شِفَا بخش ہو گیا تو سوچئے! زَمْ زَمْ شریف جس میں محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے قلبِ مقدَّس کا غسالہ شریف شامِل ہو، اس پانی کی شان و عظمت کا عالَم کیا ہو گا...؟
حدیثِ پاک میں ہے:
خَیْرُ مَاءٍ عَلٰی وَجْہِ الْاَرْضِ مَاءُ زَمْزَمْ
ترجمہ: روئے زمین پر سب سے بہترین پانی آبِ زمزم ہے ۔([2])
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا:
اَلنَّظْرُ فِیْ زَمْزَمَ عِبَادَۃٌ وَہِیَ تَحُطُّ الْخَطَایَا
ترجمہ: چَشمۂ زمزم میں دیکھنا عِبادَت ہے اور یہ گُنَاہوں کو مِٹاتا ہے۔([3])
اللہُ اکبر! جس چشمے میں آپ کے قلبِ پاک کا غسالہ شریف شامِل ہو، اسے دیکھنا عبادت ہے، اس سے خطائیں مٹ جاتی ہیں تو سوچئے! اُن صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کی شانوں کا عالم کیا ہو گا، جنہوں نے ڈائریکٹ رُخِ مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دِیدار کی سعادتیں پائی ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami