Share this link via
Personality Websites!
475783
9358
مقدَّس پانیوں سے غسل مبارَک دے لیا جاتا، ظاہِر ہے فرق ہے نا؛ ایک زمین سے نکلا ہوا پانی ہے، دوسرا جنّت میں بہنے والا پانی ہے، دونوں میں زیادہ فضیلت والا کونسا ہوا؟ جنّت کا پانی افضل ہوا نا؛ تو مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے لیے تو ہمیشہ افضل چیز اِخْتیار کی جاتی ہے۔
جواب سنیے! عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: زَمْ زَمْ شریف سے غسل دینے میں 2 حکمتیں ہیں: (1):اس غسل کی برکت سے زَمْ زَمْ شریف تمام جہانوں کا وہ واحِد پانی ہو گیا، جسے قلبِ مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے مَسْ ہونے کی سَعَادَت ملی ہے، باقی پانی؛ جن سے محبوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم وُضُو فرماتے تھے، غسل فرماتے تھے، اُن سب کو جِسْمِ پاک سے مس ہونے کی سَعَادت ملی مگر زَمْ زَمْ شریف کو قلبِ مصطفےٰ کے اندرونی حصّے سے مَسْ ہو جانے کی سَعَادت مل گئی، لہٰذا اِس حیثیت سے زَمْ زَمْ شریف باقی تمام پانیوں سے افضل و اعلیٰ ہو گیا۔([1])
(2): دوسری حکمت؛ یہ ہم غُلاموں کے لیے ہے، عُلَمائے کرام نے فرمایا: جنّت سے پانی لایا جاتا، غسل دیا جاتا، باقی پانی واپس جنّت میں پہنچ جاتا، اس میں غُلاموں کا کیا بھلا تھا...؟ کچھ بھی نہیں۔ لہٰذا غسل مبارَک زَمْ زَمْ شریف سے دیا گیا تاکہ قلبِ مقدَّس کا غسالہ شریف (یعنی غسل کا بچا ہوا پانی) دُنیا میں رہے، قیامت تک آنے والے غُلام اس سے برکتیں لیتے رہیں۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! روایت ہے: مدینۂ شریف کے قریب ایک کُنواں تھا؛ جسے بِئْرِ بُضَاعَہ کہا جاتا تھا۔ ایک مرتبہ مَحْبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اس کنویں پر تشریف لائے تھے، آپ نے اس میں کُلّی فرمائی، اُس کی بَرَکت یہ ہوئی کہ اس کا پانی ہر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami