Share this link via
Personality Websites!
475782
9358
کو بشریت کا لباس پہنا کر دُنیا میں بھیجا ہے اور یہ بھی شانِ مصطفےٰ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہے کہ ایک ہی وقت میں آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے نُورانِیت کا ظہور بھی ہوتا تھا، بشریت کا ظہور بھی ہوا کرتا تھا۔
*سینۂ پاک کو چیرنا، دِلِ پاک کو نکالنا، پِھر سینۂ پاک کو سُوئی سے سِلائی لگانا، یہ بشریت کا ظہور ہے اور *اس سارے معاملے میں خُون نہ بہنا، دَرْد کا اِحْساس نہ ہونا، دِلِ پاک باہَر نکل جانے کے باوُجُود آپ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ہوش و حَوَّاس بحال رہنا، یہ سب نُورانیّت کا ظہور ہے۔([1])
شمع دِل مشکوٰۃ تَن، سینہ زُجاجہ نُور کا تیری صُورت کے لیے آیا ہے سُورہ نُور کا
مَیل سے کس درجہ ستھرا ہے وہ پُتلا نُور کا ہے گلے میں آج تک کَورا ہی کُرتا نُور کا
تُو ہے سایہ نُور کا، ہر عضو ٹکڑا نُور کا سایہ کا سایہ نہ ہوتا، ہے نہ سایہ نُور کا
تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نُور کا تُو ہے عینِ نُور تیرا سب گھرانا نُور کا([2])
پیارے اسلامی بھائیو! سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے قلبِ مُطَہَّر کو زَمْ زَمْ شریف سے غسل دیاگیا۔
یہاں بھی ایک سُوال پیدا ہوتا ہے: زَمْ زَمْ اس دُنیا کا پانی ہے، زمین سے نکلا ہے۔ جب ایسے معجزانہ انداز میں قلبِ پاک کو غسل دیا جا رہا تھا اور غسل دینے والے بھی حضرت جبرائیلِ امین علیہ السَّلام تھے تَو جنّت سے پانی لے آتے، کوثَر و سلسبیل کا پانی لے آتے، اُن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami