Share this link via
Personality Websites!
475781
9358
دیکھا ہے۔ ([1])
اس سے پتا چلتا ہے کہ شقِّ صَدْر کا معجزہ خواب میں نہیں تھا، رُوحانی طور پر نہیں تھا بلکہ ظاہِری طور پر، اسی مادِّی دُنیا کے اندر پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ظاہِری سینۂ پاک کو چیرا گیا اور دِل پاک کو غسل دے دیا گیا۔
سُوال یہ ہے کہ اگر سینۂ پاک کو چِیرا گیا تھا، بلکہ بعض روایات میں تو چُھری کا بھی ذِکْر ہے ([2]) کہ حضرت جبرائیل علیہ السَّلام نے سینۂ پاک کو چُھری کے ساتھ چِیرا، ہمارا جو یہ دُنیاوِی، حِسِّی جِسْم ہے، اس پر ہلکا سا بھی کٹ لگے تو خُون بہتا ہے، جب پیارے آقا صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا سینۂ پاک چِیرا گیا تو خُون تَو بہنا چاہیے تھا نا؛ لیکن حدیثِ پاک میں ہے:
فَفَلَقَہٗ فِیْمَا اَرٰی بِلَا دَمٍ وَ لَا وَجْعٍ
ترجمہ: یعنی فرشتے نے میرا سینہ چیرا، میں اس کی طرف دیکھ رہا تھا، نہ تَو خُون بہا، نہ مجھے دَرْد محسوس ہوا۔ ([3])
سُبْحٰنَ اللہ! دُنیا کا کوئی انسان ہو، چاہے جتنا مرضی مضبوط، طاقتور ہو، اس کے جسم پر ہلکا سا بھی چیرا دیں گے تو خُون لازِمی نکلے گا مگر یہ نِرالے مَحْبُوب صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں، سینۂ پاک کو چِیر دیا گیا، دِلِ پاک نکال لیا گیا مگر خُون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہتا۔
آخِر راز کیا ہے؟ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اَصْل میں رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نُور ہیں، اللہ پاک نے آپ کو نُور سے پیدا فرمایا ہے اور اسی نُور مبارَک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami